نشست:09 اپریل 2008ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔۱

محرک کانام۔ رانا محمد اقبال خان،  پی پی۔184

 

"پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان متفقہ طور پر -18فروری2008 کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام کے جمہوریت کے حق میں فیصلہ کن اظہار رائے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان -12اکتوبر1999 کے اقدام، جس میں ایک منتخب حکومت کے خاتمے اور آئین کی پامالی اور گزشتہ آٹھ سالہ دور آمریت میں قومی رہنماؤں میاں محمد نوازشریف، محترمہ بےنظیر بھٹو(شہید)، جناب آصف علی زرداری اور میاں محمد شہبازشریف اور ان کے خاندان کی جبری جلاوطنی اور عدالتی فیصلے کے باوجود غیرآئینی و غیر قانونی ملک بدری سمیت سیاسی کارکنوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم، قیدوبند اور تشدد کی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے دی گئی، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتا ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا، قانون کی حکمرانی، عدم تشدد اور سیاسی رواداری کو فروغ دیا جائے گا نیز مہنگائی، بے روزگاری، قتل و غارت، لاقانونیت، اقرباء پروری، ظلم و زیادتی کے کلچر کو ختم کرنے اور صوبہ کی ترقی، خوشحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بھرپور  جدوجہد کی جائے گی۔"

--------

 

قرار داد نمبر۔۲

محرک کانام۔ راجہ ریاض احمد،  پی پی۔65

 

"صوبہ پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ان کی جمہوریت کیلئے خدمات اور جان کی قربانی پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہے کہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)، نیز یہ ایوان حکومت پنجاب سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے المناک قتل کے اصل حقائق کو منظرعام پر لانے اور اصل قاتلوں کے چہرے بےنقاب کرنے کی غرض سے اس قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کے ذریعے کرائی جائیں۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025