پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

05  اگست 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے ہاؤس آف لارڈ زبرطانیہ کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد کی سربراہی میں وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز)05 اگست 2009

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے ہاؤس آف لارڈ زبرطانیہ کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد کی سربراہی میں وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ۔وفدنے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر رانا محمد اقبال خا ں نے عدلیہ کے حالیہ فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار قانون پر عملدداری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہالت ، پسماندگی ، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے جامع منصوبہ بند ی کی ہے اور اس کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ سپیکر نے وفد کو اسمبلی کی ساخت ، پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی مشکلات کے باوجود انتہائی کامیابی کے ساتھ قانون سازی کر رہی ہے ۔ انہوں نے وفد کو پنجاب اسمبلی کا ایوان ، لائبریری اور دیگر شعبہ جات دکھائے اور پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا ماڈل بھی دکھایا۔ آخر میں لارڈز نذیر احمد نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک بھی موجود تھے ۔ آخر میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے لارڈز نذیر احمد کو اسمبلی شیلڈ بھی پیش کی۔ َ

 

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025