پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14  اگست 2009ء

سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک کا پنجاب اسمبلی میں 14اگست یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 14 اگست 2009

 

 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔14 اگست پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ زندہ قومیں ہی آزادی کا دن مناتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں 14اگست یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک و قوم کے لیے دن رات محنت کریں گے اور پاکستانی عوام کو نہ صرف ایک قوم بنائیں گے بلکہ ملک کا نام روشن کریں گے ۔جس طرح ہمارے آباوٴاجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملکرپاکستان بنایا ہے اسی طرح ہم پاکستان میں خوشحالی لانے کے لیے متحد رہیں گے ۔اس سادہ اور پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔پرچم کشائی سے پہلے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا‘سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سیکرٹری اسمبلی مقصود احمد ملک نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی۔ سیکرٹری اسمبلی نے تقریب کے شرکاء کو مبارک باد بھی دی اورکہا کہ ملک کی ترقی کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر اسمبلی کے دیگر افسران و اہلکاران اور ان کے بچوں سمیت دیگرافرادبھی موجود تھے۔آخر میں ملک کی ترقی‘ خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

 

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025