پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

23 دسمبر 2014ء

Mr. Speaker Press Release 23-12-2014


صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور (پریس ریلیز)23 دسمبر 2014

             

     سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہاہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقا و ترقی امن پر منحصر ہے ۔ آئین پاکستان تما م شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے۔ تما م مذاہب کے لوگ باہمی محبت، اخوت، رواداری اور امن سے رہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری طارق مسیح گل کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں آئے ہوئے بین المذاہب ہم ہنگی برائے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہم سب اشکبار ہیں۔ دہشت گرد عناصر ملکی ترقی برداشت نہیں کر سکتے ۔ موجودہ حالات میں تحمل اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحدہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تمام مذاہب و مسالک کے علماء کرام درگزر اور امن کا درس دیں۔

                                 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025