پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

06 اکتوبر 2015ء

پریس ریلیز 06 اکتوبر 2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/31

لاہو(پریس ریلیز ) 06اکتوبر 2015

ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ فول پروف سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سپیکر رانا محمد اقبال خاں کا اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس سے خطاب۔

     پنجاب اسمبلی کے 07 اکتوبر 2015 کو دوپہر 2:00بجے شروع ہونے والے اجلاس کی سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو ا ۔ اس اجلاس میں انتظامیہ ، محکمہ پولیس ، سپیشل برانچ، آرکیٹیکٹ ڈپیارٹمنٹ، پی ایچ اے، ریسکیو1122، بلڈنگزڈیپارٹمنٹ اور واپڈا کے افسران نے شرکت کی ۔قائمقام سیکرٹری حافظ محمد شفیق عادل اور پنجاب اسمبلی کی سیکورٹی ودیگر سینئرافسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پرسپیکر نے پولیس اور سکیورٹی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اسمبلی کی سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اورموجوہ حالات میں سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل، پیپل ہاؤس ، سپیکر ہاؤس اور ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کئے جائیں ۔سپیکر نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام کی فضا ء پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ ان سے نبردآزما ہونے کے لئے سیکورٹی اداروں کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہناچاہیے ۔رانا محمد اقبال خاں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا ۔ انھوں نے اسمبلی سٹاف کو سکیورٹی اداروں سے بھر پور تعاون کی تاکید کی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025