پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

25 فروری 2016ء

پریس ریلیز جناب سپیکر 25فروری 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/07

لاہور۔(پریس ریلیز) 25فروری 2016

     سپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں نے کہاہے کہ میاں محمد شہباز شریف میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں وہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ وہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پور ا کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ملک کی بقاء، سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی۔ PIPS پارلیمنٹرینز اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز کے زیراہتمام ورکشاپ "قواعدو انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب اور پارلیمانی سیکرٹریز کی ذمہ داریاں"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پنجا ب اسمبلی کے قواعدو انضباط کار پنجاب اسمبلی میں ترامیم کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسمبلی کے اختیارات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے جمہوریت مستحکم ہو گی اور پارلیمانی روایات کو پنپنے کا موقع ملے گا۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ قواعد کی ترامیم سے پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی اجلاسوں کا سالانہ کیلنڈر فراہم کیا جائے گا اور اب اسمبلی کے اجلاس کیلنڈر میں دی گئی تواریخ کے مطابق منعقد ہوا کریں گے۔اب مسودہ قانون پر غور و خوض اور مسودہ قانون کے ضمن میں تحاریک کے نوٹس کے طریقہ ہائے کاربھی تفصیلاََ و ضع کئے گئے ہیں۔اجلاس کے آخری آدھے گھنٹے کو Zero Hourکے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ جس میں حکومت سے متعلق اور اسمبلی کی مداخلت کے متقاضی اور فوری نوعیت کے معاملات پر بات کر نے کی اجاز ت ہو گی۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہPIPS پارلیمنٹرینز اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ ٹر یننگ سے ان کی کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آتی ہے۔ سپیکر نے امید ظاہرکی کہ پنجاب اسمبلی اور PIPSدونوں ادارے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردارادا کر تے ر ہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خواہشات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کرعوام کی خدمت کر نی چاہیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی صوبہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں اور ناانصافی اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ وہ ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پور ا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ملک کی بقاء، سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی۔

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 99200310042- فیکس نمبر: 99204750042-

موبائل نمبر: 42846070300-

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025