پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

13 اپریل 2016ء

پریس ریلیز 13 اپریل 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/14

لاہور۔( پریس ریلیز )13اپریل 2016

 

پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت کی طرح تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانا چاہیے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں

 

      سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی اخلاص پر مبنی ہے ، دونوں ممالک نے مشکل کے لمحات میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔ جب بھی پاکستان کو کسی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا توبلا تاخیر مدد کے لیے ترک یہاں پہنچے۔ ترکی کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ترکی پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت کی طرح تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانا چاہیے۔ ترکی کا ایشیاء اور یورپ کے ما بین پل کا کردار قابل تحسین ہے ۔پاکستان توانائی سے بھرپور سنٹرل ایشیاء کا گیٹ وے بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکی کے سپیکر اسماعیل کہرامان (Mr. Ismail Kahraman) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترکی کا 11رکنی پارلیمانی وفدآج کل پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے۔ وفد کی قیادت گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکی کے سپیکر اسماعیل خرامان کر رہے ہیں وفد نے آج اسمبلی چمبرز میں سپیکررانا محمد اقبال خاں سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رانامحمد اقبال خاں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ، پاکستان اور ترکی کے سہ ملکی تعلقات ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، مالیات، انفراسٹرکچر، پرا جیکٹس اور کنٹریکٹنگ سیکٹرز میں بنیادی طور پر کام کرنے والی 100سے زائد ترکش فرمیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص لاہوری، میٹرو بس سسٹم کی فراہمی میں ترکش تعاون پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ترک حکومت اورترکی کے عوام کے شکرگزار ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور ترکی کے مابین صدیوں سے قائم دوستی اور محبت کے رشتے مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود قریبی تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا۔ ترک سپیکر اسماعیل خرامان نے کہا کہ ترکی کی جدوجہد آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ رک سپیکر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی اور اسمبلی لان میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

 

عبدالقہار راشد

افسر تعلقات عامہ

(042-99200310 ، 03004284607)

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025