پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

19 اپریل 2016ء

پریس ریلیز 19 اپریل 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/16

لاہور (پریس ریلیز) 19اپریل 2016

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سری لنکا کے پارلیمانی وفدکی سری لنکن سپیکر کارو جے سوریا (Mr. Karu Jayasuria) کی سربراہی میں اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد کو جہالت، پسماندگی،غربت کے خاتمہ اور عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے حکومت پنجاب کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے پارلیمانی روایات کو سمجھنے اور بہتر قانون سازی میں مدد ملے گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے سری لنکن سپیکر کو بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میری سپیکر شپ کے دوران پنجاب اسمبلی نے 245قوانین پاس کر کے ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔مو جود اسمبلی کل 371ممبران پر مشتمل ہے۔ جن میں 297جنرل سیٹیں ہیں66خواتین کے لیے اور 8 اقلیتوں کیلئے مخصوص ہیں۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صحت ، سائنس، ٹیکنالوجی ،انسداد منشیات ، تجارت اور فیشن ڈیزائننگ کے شعبوں میں بھرپور تعاون جاری ہے۔ پاکستان اورسری لنکا کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے 6 د ہائیوں پر محیط دوستی اور اچھے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سپیکرنے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سر فہرست ہے ، سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں ۔ سری لنکن سپیکر نے پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سری لنکا تجارت اور دیگر شعبہ جات میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائے گا ۔ بعد ازاں سپیکر نے معزز مہمانوں کو اسمبلی شیلڈ زدیں اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کا دورہ بھی کروایا ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025