پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

13 مئی 2016ء

پریس ریلیز 13مئی 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/21

لاہور۔(پریس ریلیز) 13مئی 2016

 

پنجاب اسمبلی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 

 آج پنجاب اسمبلی میں مدت ملازمت پوری کرنے کے بعدسروس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی کی یہ پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے ملازمت کی مدت پوری کر کے رخصت ہونے والے 10ملازمین میں اعزازی شیلڈ ز تقسیم کیں۔ تقریب میں سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر ، سپیشل سیکرٹری محمد شفیق عادل اور اسمبلی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے ملازمت سے باعزت سبکدوش ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا اور انکی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب سے سینئر سیکرٹری نے بھی خطاب کیا اور ریٹائر ملازمین میں ان کی لازوال سروسسزکے اعتراف کے طور پر سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم بھی کیے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025