پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

18 اپریل 2017ء

پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 18-04-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/27

لاہور۔(پریس ریلیز) 18اپریل 2017

    

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر سینئرصحافی ظہیر شہزاد اور ایاز شجاع کو بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے سالانہ انتخابات 2017-2018آج پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوئے۔ الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی حامد ریا ض ڈوگر نے انجام دیئے۔ سپیکر نے توقع ظاہر کی کہ پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران پنجاب اسمبلی اور صحافی برادری کے درمیان قریبی موثر رابطے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسمبلی کی کارروائی و قانون سازی کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں صحافیوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔نو منتخب صدر و سیکرٹری نے تمام ممبران کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کے مسائل حل کرنے اور صحافتی مفادات کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کمیٹی کسی بھی قسم کی تفریق کے بغیر تمام صحافیوں کے ساتھ تعاون و رابطہ بڑھائے گی۔

                                 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025