پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

21 اپریل 2017ء

پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 21-04-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/28

لاہور۔(پریس ریلیز) 21اپریل 2017

 

پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔

صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو۔

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے امور خارجہ کے 16رکنی وفد نے David McAllister کی قیادت میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کیا اور وفد نے اسمبلی کی کارکردگی اور رولز آف پروسیجر سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے ۔انہوں نے کہا کہ روشن اور ترقی یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ شب و روز محنت کر رہے ہیں۔وہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی انقلابی پالیسیوں کی بدو لت تعلیم ‘ صحت ‘ زراعت ‘ صنعت اور دیگر شعبہ جات بے مثال ترقی کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبے جلد پا یہء تکمیل کو پہنچیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔ یورپین وفد کے سربراہ، پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین David McAllister نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔ انہوں نے اس مو قع پر پنجاب میں جمہوری روایات کے فروغ اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ ان دوروں کا مقصد باہمی روابط میں بہتری لانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ بعدازں تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی ، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی امور کے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ وفد کے شرکاء نے اسمبلی کی کارروائی اور اسمبلی رولز آف بزنس سے متعلق سوالات بھی پوچھے جن کے رائے ممتاز حسین بابر اور عنایت اللہ لک نے تسلی بخش جوابات دیئے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

0300-4284607 فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025