پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

26 اپریل 2017ء

پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 26-04-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/29

لاہور۔(پریس ریلیز) 26اپریل 2017

 

      سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے چائنہ کے پارلیمانی وفد نے پنگ یو (Mr. Peng Yu )کی قیادت میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سپیکر نے وفد کوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت ‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔سپیکر نے کہا کہ ہمیں چائنہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے ۔ سی پیک چائنہ کی طرف سے پاکستان کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ اس سے ہماری معشیت مضبوط ہو گی اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔رانا محمداقبال خاں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دن دگنی اور رات چوگنی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ وفد نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی دیکھا۔ Mr. Peng Yuنے مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چائنہ پاکستان کی بہتری کے لیے کوشاں رہا ہے اور ہم پاکستانی عوام کے چائنہ کے لیے محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پرسینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025