پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

01 نومبر 2017ء

جناب سپیکر کی پریس ریلیز بتاریخ 01-11-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

PAP/PRO/SPEAKER/17/45

 

لاہور۔( پریس ریلیز ) 01نومبر 2017

 

    

 

پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو مارچ2018 تک مکمل کیا جائے۔ غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں  کا پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کے سلسلہ میں میٹنگ میں خطاب

 

 

 

لاہور: پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں تعمیراتی کام کی پراگرس کے جائزہ کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کی۔ میٹنگ میں سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، NCA اوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔سپیکر نے میٹنگ میں تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو مارچ 2018 تک مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

    

 

 

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025