پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

20 دسمبر 2017ء

جناب سپیکر کی پریس ریلیز بتاریخ 20-12-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/51ّّّ

لاہور۔(پریس ریلیز) 20 دسمبر 2017

 

پاکستان میں تعلیمی انقلاب مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔حکومت دن رات اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ مفکرپاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سوچ اور فکر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کا تصور پیش کرنا ان کا قوم پہ احسان ہے۔ سی پیک پاکستان اور دیگر ایشائی ممالک کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار پوزیشن ہولڈر طلبہ کو دنیا بھر کے دورے کروائے، انہیں لاکھوں لیپ ٹاپ اور اربوں روپے مالیت کے وظائف دیے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں کانفرنس سے خطاب

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔حکومت دن رات اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ مفکرپاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سوچ اور فکر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کا تصور پیش کرنا ان کا قوم پہ احسان ہے۔ سی پیک پاکستان اور دیگر ایشائی ممالک کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار پوزیشن ہولڈر طلبہ کو دنیا بھر کے دورے کروائے، انہیں لاکھوں لیپ ٹاپ اور اربوں روپے مالیت کے وظائف دیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 11th International Conference on Open Source Systems and Technologies (ICOSST-2017)سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ہمارے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ہینڈ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پسماندگی ، غربت اور ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کوشش کرنی چاہیے ۔ رانامحمد اقبال خاں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرکے کاروبار زیادہ اچھے طریقے سے کیا جا سکتاہے۔کاروبارکے لیے سرمائے کے ساتھ ساتھ دلچسپی ، دیانتداری اور تجربے کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔تجربے کی بنیاد پر کیا جانے والا کاروبار کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ نیک نیتی اور خلوص کے جذبات کے تحت کام کرنا عبادت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے تحقیقی مقالے اور خیالات انفرمیشن ٹیکنالوجی کے مسائل کا حل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ہم اتفاق و اتحاد سے ملک سے دہشت گردی ، بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لیے جہدو جہد جاری رکھیں گے۔

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

042-99200310 04299204750

 0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025