پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

30  اگست 2018ء

پریس ریلیز 30-08-2018

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/43    

 لاہور۔(پریس ریلیز) 30اگست 2018

چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ، جسٹس سید یاورعلی کا صدارتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا دورہ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس سید یاور علی نے صدارتی الیکشن 2018کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں انتظامات سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے الیکشن انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ قبل ازیں چیف جسٹس کی آمد پر قائمقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور اسمبلی کے دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے رومن طرز تعمیر کی پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ اور ایوان کی ڈیزائننگ کی تعریف کی اور اسمبلی کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے پر سٹاف کو شاباش دی۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راؤ عبدالجبار خاں اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔یاد رہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، 04ستمبر2018کو منعقد ہونے والے صدارتی الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے الیکٹورل کالج کے بطور پریزائیڈنگ آفیسر اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کا ایوان صدارتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن ہو گا۔

)عبدالقہار راشد)
فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-99204750

موبائل نمبر 03004284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025