پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

01 اکتوبر 2018ء

پریس ریلیز 01-10-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/50

لاہور۔(پریس ریلیز)یکم ا کتوبر 2018

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم "اے" میں03اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والے سینٹ کے الیکشن اور 04اکتوبر 2018کو منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسمبلی سیکیورٹی ، پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی اور اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزاں رکھیں گے تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی ، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجو د تھے۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025