پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

06  ستمبر 2018ء

پریس ریلیز 06-09-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/45

لاہور۔( پریس ریلیز ) 06ستمبر 2018

پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی لاگت میں 3ارب روپے اضافہ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔ اگلے سال بجٹ اجلاس انشاء اللہ نئی بلڈنگ میں منعقد ہو گا۔ 12سال سے زائد عرصہ میں بھی بلڈنگ تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے۔مزید تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خاں بزدار کاپنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

 

سپیکر پنجا ب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمدخاں بزدار نے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور تعمیراتی کام کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کو جلد ازجلد بلڈنگ مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی لاگت میں 3ارب روپے اضافہ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال بجٹ اجلاس انشاء اللہ نئی بلڈنگ میں منعقد ہو گا۔ 12سال سے زائد عرصہ میں بھی بلڈنگ تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے۔مزید تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔بلڈنگ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ بلڈنگ کی تاخیر کے ذمہ دار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیں ۔ اضافی اخراجات ان سے وصول کئے جانے چاہیئیں۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اسمبلی نئی بلڈنگ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔ بلڈنگ کے دورہ کے موقع پر سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، قائم مقام سیکرٹری عنایت اللہ لک، سپیشل سیکرٹری C&Wمیاں ابراراحمد، ممبر P&Dڈاکٹر محمد عابد بودلہ، پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ،پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، وائس پریزیڈنٹ،NESPAK ، محمد ابرار اے خاں اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025