پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

07  ستمبر 2018ء

پریس ریلیز 07-09-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/47

لاہور۔(پریس ریلیز) 07ستمبر 2018

           

ہمیں تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔اجتماعی مسائل کے مناسب اور بر وقت حل کے لیے اجتماعی کوششیں ہونی چاہیئں۔قائمقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی سنٹر فار ہیومین را ئٹس ایجوکیشن پاکستان کے وفد سے گفتگو

 

سنٹر فار ہیومین را ئٹس ایجوکیشن پاکستان کے بین الصوبائی 35رکنی وفد نے وجا ہت بتول کی سربراہ میں پنجاب اسمبلی کا دروہ کیا۔ وفد نے قائمقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک سے ملاقات کی۔ قائمقام سیکرٹری نے ان کو بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی ذمہ داریوں اور قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔اجتماعی مسائل مناسب اور بر وقت حل کے لیے اجتماعی کوششیں ہونی چاہیئں۔ انہوں نے وفد کے شرکاء کو اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے بارے میں بھی بتایا ۔وفد نے وقفہ سوالات اور اسمبلی بزنس میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ لائبریری اور اسمبلی کے دیگر شعبہ جات بھی دیکھے۔

 

) عبد القہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025