پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

08  اگست 2018ء

پریس ریلیز 08-08-2018

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

PAP/PRO/SPEAKER/18/32
لاہور۔(پریس ریلیز) 08اگست 2018
    

 

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں اجلاس منعقد ہوا۔ سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی تقریبات کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ رائے ممتاز حسین بابر نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ پنجاب اسمبلی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی جاتی ہے۔ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جاتا ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی سٹاف سے خطاب کرتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر اسمبلی بلڈنگ کو سجایا جائے گا اور اسمبلی سٹاف کی فیملیز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

 

(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025