پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

02 جنوری 2019ء

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے جائزہ کے لئے اجلاس۔

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/1

لاہور۔( پریس ریلیز ) 02جنوری2019

ساؤنڈ سسٹم اور ویڈیو براڈ کاسٹنگ سسٹم کے لیے نیشنل اسمبلی، خیبر پختونخواہ اسمبلی اور سندھ اسمبلی

میں نصب سسٹمز کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں جدید ترین سسٹم لگایا جائے۔

چودھری پرویز الٰہی کی بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک اور سیکرٹری اسمبلی کوہدایات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے جائزہ کے لئے اجلاس۔

 

پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کی پراگریس کے جائزہ کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کی۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور NCAکے افسران نے سپیکر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے تعمیراتی اداروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بلاتاخیر نئی بلڈنگ کے کام کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کویادگار اور خوبصورت بلڈنگ بنانا چاہتے ہیں۔سپیکر نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے اور نئی بلڈنگ میں زیر تعمیر مسجد اور ہاسٹل کو بھی جلد مکمل کیا جائے ۔ سپیکر نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں اراکین اسمبلی کے ڈرائیورز کے لیے بھی بیٹھنے کا معقول بندوبست کیا جائے۔چودھری پرویز الٰہی نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک اور سیکرٹری اسمبلی کوہدایات دیں کہ ساؤنڈ سسٹم اور ویڈیو براڈ کاسٹنگ سسٹم کے لیے نیشنل اسمبلی، خیبر پختونخواہ اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں نصب سسٹمز کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں جدید ترین سسٹم لگایا جائے۔دفاترکے لیے فرنیچر کے ڈیزائنز کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، نیسپاک،پی ایچ اے اور دیگر تعمیراتی اداروں سمیت سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈینیشن رائے ممتاز حسین بابر،ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور پنجاب اسمبلی کے دیگر افسران کی نے شرکت کی۔

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025