پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

03 جنوری 2019ء

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سے سندھ اسمبلی کی خواتین پارلیمنٹیرین کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/2

لاہور۔(پریس ریلیز)03جنوری 2019

 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سے سندھ اسمبلی کی خواتین پارلیمنٹیرین کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ۔سندھ اسمبلی کی خواتین پارلیمنٹیرینز کا وفد عورت فاؤنڈیشن کی دعوت پر خواتین کے حقوق اور ان کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر لاہور آیا ہوا ہے۔ وفد میں خواتین اراکین سندھ اسمبلی رانا انصر، نصرت سحر عباسی، شمیم اختر ، سدرہ عمران اوررکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر جبکہ عورت فاؤنڈیشن کی انجم رفیق، شمائلہ تنویر، عاصم ملک، ممتاز مغل اور سائرہ شیرازشامل تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد خاں بھٹی نے کہا کہ یہ بات خوش آئیند ہے کہ خواتین اراکین اسمبلی قانون سازی میں بھر پور کردار ادا کرتی ہیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی میں خواتین کی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ممبران عوامی خدمت کے جذبہ سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گی۔ محمد خاں بھٹی نے خواتین پارلیمنٹیرینز کو پنجاب اسمبلی کی کارکردگی اورقواعدو انضباط کار پنجاب اسمبلی سے بھی آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے مہمان نوازی پر سیکرٹری اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں وفد نے پنجاب اسمبلی کا ایوان اور لائبریری دیکھے۔اس موقع پر ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025