پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14 مارچ 2019ء

جناب سپیکر کی پریس ریلیز

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/17

لاہور۔(پریس ریلیز)14مارچ 2019

 

پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگان کے قوانین میں ترامیم کا بل منظور کر لیا۔

بل21روز میں تمام قانونی مراحل طے کرنے کے بعد پاس کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی نے اب تک مفاد عامہ سے متعلق 13قوانین پاس کیے ہیں اور یہ تعداد باقی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

 

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے عوامی نمائندگان کے قوانین میں ترامیم کا بل (The Punjab Public Representatives' Laws (Amendment) Bill 2019)منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 22 روز قبل 5اراکین اسمبلی ، جن میں دو مسلم لیگ (ن) ایک پیپلز پارٹی اور دو پاکستان تحریک انصاف کے اراکین شامل تھے ، نے عوامی نمائندگان کے قوانین میں ترمیم کا بل جمع کروایا۔ بعدازاں پرائیویٹ ممبرز ڈے پر یہ بل اسمبلی میں متعارف کروایا گیا اور یہ بل لاء کی سینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ لاء کی سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بل کو شق وارزیر بحث لایا گیا۔ کمیٹی نے خیبر پختون خواہ اسمبلی کے وزیراعلی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر ، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا ۔ لاء کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ 13مارچ 2019کو یہ بل اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا۔ جسے بعد ازاں اپوزیشن اور حکومت ، دونوں کی طرف سے منظور کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی نے اب تک مفاد عامہ سے متعلق 13قوانین پاس کیے ہیں اور یہ تعداد باقی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔یہ تاثر غلط ہے کہ یہ بل عجلت میں پاس کیا گیا ہے بلکہ یہ بل 21روز میں تمام قانونی مراحل طے کرنے کے بعد پاس کیا گیا۔

 

) عبد القہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025