پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

30 دسمبر 2008ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی ایوان اقبال میں کاروان علم فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ”کل پاکستان میٹرک ایوارڈز2008“ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 30دسمبر2008

 

            سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ایوان اقبال میں کاروان علم فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ”کل پاکستان میٹرک ایوارڈز2008“ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی محنت اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر نہ بخشی علامہ محمد اقبال کی شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے علامہ ایک انسٹی ٹیوشن ہیں۔ انہوں نے مسلم امہ میں بیداری پیدا کی۔آج بھی انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔قائد اعظم کے ایمان ‘ اتحاد اور تنظیم جیسے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے علم ایک ایسی دولت ہے جسے کوئی چوری نہیں کر سکتا ۔ سپیکر نے کہا کہ ہم نے وطن عزیز کو قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر والا پاکستان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح تعلیم کے میدان میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جاری پالیسیوں کے مطابق 2010 ء تک ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو گا۔پنجاب حکومت نے تعلیم کے لیے ”ساڑھے بائیس ارب روپے “مختص کیے ہیں جو کہ علم دوستی کا ثبوت ہے۔ نادار اور ضرورتمند طلباء کی تعلیم کے لیے وظائف اور اعلیٰ کارکردگی والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پنجاب جامع منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران صحیح معنوں میں اپنے اندر عوامی خدمت کاجذبہ پیدا کریں اور عوام سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں ہمارا مذہب اسلام اخوت‘ بھائی چارہ اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ تاہم اگر ملکی سا لمیت کی خاطر ہمیں کوئی بھی اقدام اٹھاناپڑا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

            بعد ازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ایوارڈتقسیم کیے اس موقع پرجناب مجید نظامی چیف ایڈیٹر نوائے وقت‘ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی سیکرٹری جنرل کاروان علم فاوٴنڈیشن‘ الطاف حسن قریشی ایڈیٹر و کالم نگار‘ مجیب الرحمن شامی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان‘ امجد اسلام امجدبھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

                       

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025