پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

01 دسمبر 2008ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بہاولنگر کے ہفت روزہ”نوائے بہاولنگر“ کی پہلی سالگرہ میں شرکت

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) یکم دسمبر 2008

 

صحافی ہمارے معاشرے کے آنکھ اور کان ہیں سچی اور مثبت صحافت کے ذریعے ہی حکومت بد دیانت اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا سکتے ہیں ان خیا لات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بہاولنگر کے ہفت روزہ”نوائے بہاولنگر“ کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بہاولنگر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ممبئی دھماکوں کے اثرات پاکستان تک پہنچے ہیں اور پاکستان اس وقت سیکورٹی اور معاشی مسائل سے گزر رہا ہے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک کے استحکام اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت بغیر ثبوت کے غلط اور بے بنیادالزام تراشی کر رہا ہے جبکہ پاکستان ایک ایٹمی اورجمہوری ملک ہے تقریب سے سید انیس الرحمن گیلانی صدر یونین آف جرنلسٹس بہاولنگر نے سپیکرکو بہاولنگر کے صحافیوں کے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا اور انہیں تقریب میں شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025