پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14 جنوری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہمدرد سنٹر میں آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 14 جنوری2009

 

 تعلیم کے بغیر کو ئی قوم ترقی نہیں کر سکتی تعلیم ہی کسی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گذشتہ ساٹھ سالوں کے دوران پاکستان میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا ۔ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہمدرد سنٹر میں آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف صوبہ میں معیار تعلیم اور فروغ تعلیم کے امور پر خصوصی توجہ دے ر ہے ہیں ۔ اس ضمن میں صوبے میں34ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی سے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم کے لئے جو اقدامات کر رہی اس سے 2010تک ہر بچے کے لئے علم کا حصول ممکن بنادیا جائے گا۔ یوینورسل پرائمری انرولمنٹ (Enrollment)سکیم کے ذریعے صوبے میں 17لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جارہا ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو بھاری نقد انعامات اور گارڈآف آنر دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مر ی کی سیر کروا کے طلباء و طالبات میں مقابلے کے رجحان کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کے قیام سے ہی پنجاب میں تعلیمی ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے۔ انہوں نے صوبہ بھر میں ایجوکیشن سسٹم کی اصلاح کا کام جنگی بنیادوں پر کرنااپنانصب العین بنا رکھا ہے ۔ حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیمی شعبے کے لیے ساڑھے 22 ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی موجودہ حکومت کی تعلیمی اصلاحات کا اہم جزہے ۔اس مقصد کے حصول کے لئے صوبہ بھر میں ماڈل سکو ل قائم کئے جارہے ہیں ۔ ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت 144سکول قائم کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے شعبے کی از سر نومنصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ‘ فروغ تعلیم اور ملک وقوم کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے بھر پور جہد و جہد کر رہے ہیں ۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت کو ان اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ہمیں پاکستان کا امیج پوری دنیا میں بلند کرناہے ۔ اس مقابلے کے دور میں ہمیں سخت محنت کرناہوگی اور تعلیم وتدریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔اساتذہ اور والدین کی خصوصی توجہ کے بغیر بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ممکن نہیں ہوسکتی ۔

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایوسی ایشن کے عہداداران سے حلف لیا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران تعلیم کے میدان میں عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔بعد ازاں سپیکر نے اعلی کارکردگی کے حامل پرائیویٹ سکولوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن کے صدر ادیب جاودانی‘ جناب ندیم اشرف صاحب سیکرٹری ایجوکیشن (سکولز)پنجاب ‘ راجہ محمد انور صاحب چیئر مین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے تعلیم‘ڈاکٹر محمد اکرم کاشمیری چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025