پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

06 فروری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا مقامی ہوٹل میں ” تولیدی صحت اور اے آر ٹی پر تیسری انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 06 فرور ی 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اس وقت بے شمارچیلینجز کا سامنا ہے تاہم بحیثیت ایک بہادر قوم ہم تمام قسم کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم بانی ٴ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی رانا محمد اقبال خاں آج ایک مقامی ہوٹل میں تولیدی صحت اور اے آر ٹی پر تیسری انٹر نیشنل کانفرنس “سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے صحت کے لیے تیرہ ارب اکتالیس کروڑ اور تعلیم کے لیے تقریباً ساڑھے بائیس ارب کی خطیررقم مختص کرناوزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا انقلابی قدم ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ سیکٹر میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے فری ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا پچاس فی صد سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ خواتین کے لیے تولیدی صحت کے سلسلہ میں کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔تقریباً پندرہ فی صد جوڑے بے اولاد ہیں جس کی وجہ ازدواجی غیر ہم آہنگی اور صحت کا فقدان ہے۔ ہمیں ان طبی اور سماجی مسائل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ضلعی ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بے اولاد جوڑوں کی ابتدائی رپورٹس لے کر موثر علاج کیا جا سکے۔ اس طرح تیسرے درجے کے ہسپتالوں پر دباوٴ کم ہو جائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بے اولادی کا اعلیٰ درجے کا علاج صرف پرائیویٹ سیکٹر میں دستیاب ہے۔ کم از کم پبلک سیکٹر میں دو مراکز قائم کیے جائیں جو اے آر ٹی کی سہولت مہیا کریں گے۔حکومت پنجاب بنیادی مراکز صحت پر خطیر رقم خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تولیدی صحت اور بانجھ پن سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے مقامی اور غیر ملکی ڈاکٹروں کو آپس میں تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنے پیشہ کے اصولوں کو مد نظر رکھیں اوردل و جان سے صحت کے شعبہ میں ملک کی خدمت کریں ۔سپیکر نے کانفرنس کے منتظمین میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔ قبل ازیں کانفرنس میں شریک بین الاقوامی ماہرین صحت کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہابعد ازاں انہوں نے تولیدی صحت سے متعلق ادویات کے مختلف سٹالوں کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر پروفیسر سبط الحسنین پروفیسر راشد لطیف‘ پروفیسر ثاقب صدیق‘ پروفیسر فرخ زمان‘ ڈاکٹر طیبہ وسیم اور ڈاکٹر ہارون لطیف نے بھی خطاب کیا۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025