پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14 فروری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا ایوان اقبال میں”19 ویں انٹرنیشنل کانفرنس برائے فیملی میڈیسن “کی تقریب سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 14 فروری 2009

 

پاکستانی قوم تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں جراتمندانہ فیصلے سے ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اوروقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا ۔ اگر ہم بانی ٴ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔ صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدام حکومت پنجاب کی ترجیحات ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ سیکٹر میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے فری ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ایوان اقبال میں”19 ویں انٹرنیشنل کانفرنس برائے فیملی میڈیسن “کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔۔سپیکر نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے صحت کے لیے 13ارب 41کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور دیہی طبی مراکز میں بھی مفت طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر اپنے شعبہ کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کی بحالی میں میڈیا ‘ وکلاء اور سول سوسائٹی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ پنجاب اسمبلی نے آمر کے غیرجمہوری ا ورغیر آئینی اقداما ت کے خلاف قرارداد منظورکر کے سنہری تاریخ رقم کی ہے ۔ ہم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر اقوامِ عالم کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محنتی اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرطلباء کی حوصلہ افزائی میاں محمد شہباز شریف نے کی ۔تعلیمی اداروں کو اپ گریڈاور دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکیاجا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں معیار تعلیم چاہتے ہیں ۔

 بعد ازاں سپیکر نے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوڈنٹس میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔ اس تقریب میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن‘ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سعید الٰہی اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے صدرڈاکٹر طارق محمود میاں و دیگر سینئرڈاکٹرز اور طلبا بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025