پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

23 فروری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی کا یو ایس ایڈ کی تقریب سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 23 فروری 2009

 

وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباوٴاجداد کا خون شامل ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر نہ دی۔حکومت پنجاب کو انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا میاں برادران بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سپیکر پنجاب اسمبلی کا یو ایس ایڈ کی تقریب سے خطاب

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ایک مقامی ہوٹل میں یو ایس ایڈ کے پروگرام (Pakistan Legislative Strengthening Project) میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ گزشتہ چند سالوں سے اراکین اسمبلی کے لیے پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد کر رہی ہے ۔اراکین کوان تربیتی پروگراموں میں دلچسپی لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے تیار کردہ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ سے اراکین اسمبلی‘ طلباء اور عوام الناس استفادہ کر رہے ہیں ۔ اس سے اسمبلی بزنس کے بارے میں عوام کو بھی تازہ ترین آگاہی مل رہی ہے ۔سپیکر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباوٴاجداد کا خون شامل ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر نہ دی۔میاں محمد شہباز شریف بانی ٴ پاکستان کے فرمودات کی روشنی میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔بعد ازاں برائن ڈی ہنٹ پرنسپل آفیسر امریکن قونصلیٹ نے بھی تقریب سے حظاب کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا میاں برادران بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ لاہورمیں یوم سکاوٴٹ ریلی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاوٴٹ تحریک دنیا بھر میں نوجوانوں کی مقبول ترین تنظیم ہے 170ممالک میں تین کروڑ اسکاوٴٹس ہیں صرف پاکستان میں پانچ لاکھ سے زائد اسکاوٴٹس ہیں اس تحریک نے نوجوانوں میں خود اعتمادی‘ ایثار اور دوسروں کی مددکا جذبہ پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے ۔اسکاوٴٹس تحریک ‘ غیر رسمی تعلیم حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم بلند معیار زندگی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کا قبلہ درست کرنے کہ خواہش مند ہیں تو اس کے لیے ہمیں شعبہ تعلیم کی جانب بھر پور توجہ دینا ہو گی۔کوئی بھی ذی شعور اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ تعلیم ہی وہ واحد شعبہ ہے جو تمام شعبہ ہائے زندگی کے لیے افرادی قوت مہیا کرتا ہے ۔اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم آج کے نوجوان کی صحیح سمت میں راہنمائی بے حد ضروری ہے ۔ آج کا نوجوان مناسب راہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہے ۔حکومت پنجاب نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتی ہے یہی وجہ سے کہ تعلیم کے شعبہ میں حکومت غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025