پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

04 مارچ 2009ء

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کی اسمبلی کے افسران سے تعارفی ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 04مارچ 2009

 

 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کی اسمبلی کے افسران سے تعارفی ملاقات

 

سیکر ٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے پنجاب اسمبلی کے افسران سے ملاقات کی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم ”اے“ میں ہونے والی اس ملاقات میں سپیشل سیکرٹریز مقصو د احمد ملک وڈاکٹر ملک آفتاب مقبول جوئیہ کے علاو ہ پنجاب اسمبلی کے مختلف شعبہ جات کے انچارج صاحبان شامل تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی کے افسران و اہلکاران میر ے دست و بازو ہیں اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے امور کو بطریق احسن چلانے میں مجھے آپ کا تعاون درکار ہوگا ۔ انھوں نے کہا جناب سپیکر رانا محمد اقبال خاں‘ اسمبلی کے کسٹوڈین ہیں ہم سب انکی ٹیم ہیں اوراسمبلی سیکرٹریٹ کا مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔ جناب سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے احکامات کی من و عن بجاآواری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کام محنت ‘ لگن اور دیانت داری سے سرانجام دیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب لوگ انتہائی دلجمعی اور شوق سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ادارے کے تقدس اور وقار کو ملحوظ رکھیں گے ۔ سیکرٹری اسمبلی نے مزید کہا کہ میری کسی سے کوئی عناد نہ ہے میں انشاء اللہ اپنے اور سٹاف کے درمیان اعتماد کے رشتہ کو بحال رکھوں گا ۔ اس موقع پر سپیشل سیکر ٹری مقصود احمد ملک نے کہا کہ اسمبلی سیکر ٹریٹ کے معاملات کو اچھے انداز میں چلانے کے لیے میرا تعاون ہمیشہ شامل حال رہے گا ۔ سٹاف آ فیسربرائے جناب سپیکر عارف شاہین نے بھی سیکرٹری اسمبلی کو سپیکر آفس کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیکر ٹری کاچارج سنبھانے کے بعد محمد خاں بھٹی کی اسمبلی افسران سے یہ پہلی با ضابطہ ملاقات ہے ۔

 

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025