پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

26 مارچ 2009ء

پنجاب سٹیڈیم میں دار ارقم سکول کے سپورٹس فیسٹیول 2009 کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پ ر) صوبائی اسمبلی کے ایک چوتھائی ارکان اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دیں تو آئین کے آرٹیکل54 (3) کے تحت سپیکر‘ اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند ہے ۔25 فروری کے اجلاس کے لیے 120اراکین اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ ریکوزیشن جمع ہوئی جس پر اجلاس طلب کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے سیڑھیوں پر ہونے والے اجلاس قانونی حیثیت رکھتے ہیں اوروہ اسمبلی کی سرکاری کارروائی کا حصہ ہیں ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب سٹیڈیم میں دار ارقم سکول کے سپورٹس فیسٹیول 2009 کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پنجاب میں گورنر راج جلد ختم ہونا چاہیے ۔اسمبلی اجلاس کی براہ راست کوریج کے سوال پر سپیکر نے کہا کہ اجلاس کی براہ راست کوریج آج کے دور کی اہم ضرورت ہے اس سے عوام کو اراکین اسمبلی کی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تکمیل سے براہ راست کوریج کے مسائل حل ہو جائینگے ۔ پنجاب اسمبلی اس سے قبل انہوں نے سکول کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ساڑھے بائیس ارب روپے کی خطیر رقم تعلیمی شعبہ کے لیے مختص کی۔ نادار ‘ ضرورتمند اور ذہین طلباء کو وظائف دیے مختلف اضلاع میں ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے تحت سنٹر زآف ایکسیلنس پرساڑھے تین ارب روپے کی رقم مختص کی ۔جہاں یتیم اور ضرورتمند طلباء کی تعلیم اور رہائش کے انتظامات ہونگے ۔میاں شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے بہترین کارکردگی پر اساتدہ کے لیے ٹیچر پرفارمنس الاوٴنس کااجراء کیا جس سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کے لیے تعلیم کے ساتھ کھیل انتہائی ضروری ہیں کھیل صحت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ایک صحت مند طالب علم ہی معاشرے کی صحیح خدمت کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اقوامِ عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم بچوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا طلباء کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کمپیوٹر کی تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں استاد کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں اور تعلیم پر بھر پور توجہ دیں۔تعلیم کے بغیر کو ئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گز شتہ ساٹھ برسوں میں پاکستان میں خواندگی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوسکا ۔تاہم میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے فروغ تعلیم کے لئے بڑے موئثر اقدامات کیے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب کے منتخب نمائندگان کے جمہوری ایوان کا سپیکر ہونے کے ناطے میں بھی اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ طلباء کی فلاح وبہبود کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اس سے قبل سپیکر تقریب میں پہنچنے تو طلباء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ااورانکا پرتپا ک استقبال کیا۔ سپیکر نے کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر سکول کے ڈا ئریکٹر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد شوکت ‘ ایم ڈی یاب سین خان ‘ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل‘ بچے اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔

 

                                                  (عبد القہار راشد)

                                                  افسر تعلقات عامہ

                                    فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                         موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025