سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کو اسمبلی چیمبرز میں یونیفیکشن بلاک کے ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے 49راکین اسمبلی کی طرف سے دستخط شدہ درخواست پیش کی
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 08 اپریل 2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کو اسمبلی چیمبرز میں یونیفیکشن بلاک کے ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے 49راکین اسمبلی کی طرف سے دستخط شدہ درخواست پیش کی۔جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی اکثریت نے پارلیمانی لیڈر کے طور پرانکا انتخاب کیا ہے۔ براہ مہربانی انہیں پارلیمانی لیڈر نامزدکیا جائے۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وہ پیش کردہ درخواست کو قواعد و ضوابط کی روشنی میں ملاحظہ کرنے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی رکن اسمبلی کو کسی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے یا پارٹی تبدیل کرنے کے لیے نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت سپیکر وہ شروع ہی سے اپنی غیر جانبداری کو بحال رکھے ہوئے ہیں اوران کے لیے تمام اراکین اسمبلی برابر ہیں۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750