رانا طاہر شبیر ولد رانا شبیر احمد یکم جنوری 1970 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔آپ نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔آپ کا تعلق معروف راجپوت خاندان سے ہےجنہوں نے بھارت کے ؛’’کھیٹرا‘‘گاؤں ضلع حصار سے ہجرت کی اور ملتان میں انتہائی معزز خاندان سمجھا جاتا ہے ۔آپ کے والد ایک نامور سیاستدان اور زمیندار تھے ۔رانا طاہر شبیر 1997-98کے دوران رکن ضلع کونسل اور 2002-05کے دوران یونین کونسل 89 کے ناظم رہے ۔آپ ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے۔آپ کے برادرنسبتی رانا محمودالحسن 2002-13 کے دوران ممبر قومی اسمبلی رہے اور پی پی 196 سے موجودہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
موبائل : 0300-9632335 , موبائل : 0306-7777647 , موبائل : 0300-8730231
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | ممبر | 1997-98 |
لوکل گورنمنٹ | ناظم یونین کونسل نمبر 89 | 2002-05 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
سعودی عرب | عمرہ | 2008 |
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ | 2008 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
برادر نسبتی | رانا محمود الحسن, ایم این اے | قومی اسمبلی پاکستان | 2002-2008, 2008-2013 |