پروفائل

پرنٹ کریں

را�?ا اعجازاح�?د �?�?�?

پی پی ۔ 204 (ملتان ۔ XI)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • پارلیمانی سکریٹری: اگرککلچرست
  • تعلیمی قابلیت
  • بی اے
  • پیشہ
  • کاشتکار
  • پارٹی
  • ای میل
  • والد کا / شوہر کا نام
  • را�?ا ش�?کت ح�?ات �?�?�?
  • تاریخ پیدائش
  • 08 اپریل 1968ء
  • پیدائش کی جگہ
  • �?�?تا�?
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

رانا اعجاز احمد نون  ولد رانا شوکت حیات نون 8اپریل 1968 کو ملتان میں پیدا ہوئے ۔آپ  نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی اور 1989 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔آپ ایک زمیندار ہیں جو 1998-99کے دوران  رکن ضلع کونسل ،2001-02کے دوران  ناظم یونین کونسل اور 2003-04کے دوران  بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شجاع آباد ،ملتان فرائض سر انجام دیتے رہے ۔آپ 2002-07 اور 2008-13 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری  مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کا تعلق ملتان کے ایک معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔آپ  کے والد گرامی 1985-88کے دوران رکن قومی اسمبلی  رہے ۔آپ  کے تایا رانا گل محمد نون 1951-55کے دوران قانون ساز صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن اور 1956-58 میں صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان کے رکن  رہے ۔اور آپ کے چچا رانا تاج احمد نون 1972-77،1977 اور 1988-90 کے دوران ممبر قومی اسمبلی رہے ۔آپ  کے کزن رانا سہیل احمد نون 1994 میں رکن پنجاب اسمبلی اور مشیر وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے  صنعت رہے ۔آپ کے ایک اور کزن رانا قاسم نون 2002-07 میں پنجاب اسمبلی کے رکن اور وزیر برائے محنت وزرعی مارکیٹنگ بھی رہے۔

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2002-07, 2008-13
ضلع کونسل رکن، ملتان 1998-99
لوکل گورنمنٹ ناظم یونین کونسل 2001-02

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
والد شوکت حیات نون قومی اسمبلی پاکستان 1985-88
دادا رانا گل محمد نون قانون ساز اسمبلی پنجاب 1951-55
دادا رانا گل محمد نون صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان 1956-58
انکل رانا تاج احمد نون قومی اسمبلی پاکستان 1972-77, 1977, 1988-90
کزن رانا سہیل احمد نون صوبا ئی اسمبلی پنجاب 1994
کزن رانا قاسم نون صوبا ئی اسمبلی پنجاب 2002-07

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025