پروفائل

پرنٹ کریں

جناب �?شاط اح�?د خا�? �?اھا

پی پی ۔ 214 (خانیوال ۔ III)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • رکن: صحت (Chairperson)
  • تعلیمی قابلیت
  • بی اے
  • پیشہ
  • زمیندار
    تاجر
  • پارٹی
  • ای میل
  • والد کا / شوہر کا نام
  • خا�? ھزارہ خا�?
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • بچے
  • 1
  • تاریخ پیدائش
  • 15 جنوری 1948ء
  • پیدائش کی جگہ
  • خا�?�?�?ا�?
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

جناب نشاط احمدخان ڈاہا ولد خان ہزارہ خان15 جنوری 1948 کو خانیوال میں پیدا ہوئے ۔آپ  نے گورنمنٹ کالج سرگودھا سے 1969 میں گریجوایشن کی۔آپ ایک زمیندار اور کاروباری شخصیت ہیں جو 1987-93 کے دوران دو بار بطور چیئر مین خانیوال اور 2001-05کے دوران بطور تحصیل ناظم خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔آپ2008-13کے دوران رکن  صوبائی اسمبلی پنجاب  رہے اور2009-11 کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے مائنزومنرلز رہے ۔2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ یو کے ،یو ایس اے ،چین ،تھائی لینڈ اور ملائشیاکا سفر کر چکے ہیں ۔آپ کا تعلق ایک معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔آپ کے بھائی جناب ظہور احمد خان ڈاہا 2002-06کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 2003-06 کے دوران بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ بھی فرائض سر انجام دئیے۔آپ کے ایک اور رشتہ دار حاجی عرفان احمد خان ڈاہا 1988-90 ،1990-93 ،1993-96 اور1997-98کے دوران مسلسل چار بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب  رہے اور 1990-93 میں پارلیمانی سیکرٹری برائے  خزانہ بھی رہے اور1997-98کے دوران بطور وزیر ٹرانسپورٹ فرائض سر انجام دئیے۔آپ کے چچا آفتاب خان ڈاہا 1988-90،1990-93،1993-96 اور 1997-99کے دوران مسلسل چار بار رکن قومی اسمبلی رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بھی فرائض سر انجام دئیے۔

 

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے / پارلیمانی سیکرٹری 2008-2013
لوکل گورنمنٹ تحصیل ناظم 2001-2005

دوسرے ممالک کا دورہ

ملک دورہ کا مقصد دورانیہ
ریاست ہائے متحدہ امریکہ نجی دورہ 1991
چین نجی دورہ 2010
ملائیشیا نجی دورہ 2009
تھائی لینڈ نجی دورہ 2009
برطانیہ نجی دورہ 1991

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
بھائی ظہور احمد خان ڈاھا، ایم پی اے صوبا ئی اسمبلی پنجاب 2002-06
بھائی ظہور احمد خان ڈاھا، پارلیمانی سیکریٹری برائے فنانس صوبا ئی اسمبلی پنجاب 2003-06
انکل آفتاب احمد خان ڈاھا، ایم این اے قومی اسمبلی پاکستان 1988-90, 1990-93, 1993-96, 1997-99

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025