چودھری وحید اصغر ڈوگر ولد چودھری اصغر علی ڈوگر 04 مارچ 1958 کو چیچہ وطنی میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1986 میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔آپ پیشہ کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں جو 1994 میں صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی اور2001-02 کے دوران ناظم یونین کونسل نمبر87ساہیوال رہے ۔آپ 2002 میں پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن کے طور پر منتحب ہوئے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فرائض سر انجام دئیے ۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں دوسری بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ سعودی عرب ،یو کے ،بھارت اور آسٹریلیا کا سفر کر چکے ہیں۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2003-2007 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
آسٹریلیا | نجی دورہ | 2007 |
بھارت | نجی دورہ | 2004, 2007 |
سعودی عرب | عمرہ | 1999, 2003, 2008 |
برطانیہ | نجی دورہ | 2003 |