جناب محمود قادر خان ولد عبدالقادر خان یکم جنوری1963 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے ۔آپ نے 1987 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔آپ ایک کاروباری شخصیت ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں بطور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم (سی ایم آئی ٹی) فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ نے 2005-09کے دوران بطور تحصیل ناظم ڈیرہ غازی خان خدمات سر انجام دیں ۔آپ آسٹریلیا ،سعودی عرب ،ازبکستان ،یو اے ای ،چین ،تھائی لینڈ اور یو کے کا سفر کر چکے ہیں ۔