سید ہارون احمد سلطان بخاری ولد مخدوم سید محمد عبداللہ شاہ بخاری 2 فروری 1972 کو ملتان میں پیداہوئے ۔آپ نے 2002 میں یونیورسٹی آف لیور پول ، برطانیہ سے ایم بی اے کیا ۔ پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہیں جنہوں نے 1998-99 میں بطور رکن ،ضلع کونسل مظفر گڑھ اور 2001-02 میں بطور ناظم ، مظفر گڑھ خدمات سرانجام دیں 2002-07 اور 2008-13 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے اور 2003-07 کے دوران بطور وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بھی فرائض سرانجام دئیے ۔ 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وزیر برائے سماجی بہبود اور بیت المال کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔آپ کے والدگرامی 1977، 1988-90، 1993-96 اور 1997-99 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔ آپ کے بھائی مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان بخاری 1997-99 ، 2010-13 میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے 2002-07 کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے اور موجودہ ایم این اے ہیں ۔
دفتر : 042-99212750 , دفتر : 99212888 , موبائل : 0345-8444412 , موبائل : 0300-6300005
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
پنجاب گورنمنٹ | وزیر برائے اوقاف و مزہبی امور | 11-06-2013 to 13-11-2013 |