چودھری نذر حسین ولد چودھری خد ابخش یکم جنوری 1953 کو جہلم میں پیدا ہوئے ۔1976 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کیا ۔بلحاظ پیشہ بزنس مین ہیں اور وکالت بھی کرتے رہے ہیں ۔1990-2004 صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان ، 2001-02 ناظم یونین کونسل پنڈ دادنخان 2002-07رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور 2003-07بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور اس وقت پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وپارلیمانی امور خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ سعودی عرب ،عمان ،ترکمانستان اور انڈیا کا دورہ کر چکے ہیں۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | نائب چئیرمین, جہلم | 1991-1993 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے , پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم | 2002-2007 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
بھارت | نجی دورہ | 2003 |
اومان | نجی دورہ | 2010 |
سعودی عرب | عمرہ | 1996-2010 |
ترکمانستان | سرکاری دورہ | 2004 |