الحاج محمد الیاس چنیوٹی ولد مولانا منظور حسین چنیوٹی 31 دسمبر 1961 کو چینوٹ میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے متعدد اسلامک کورسز کے علاوہ 2002 میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے گریجوایشن کی اور 2008 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ۔اے (اسلامیات )کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ نے 2004 میں بطور امیر ، بین الاقوامی ختم نبوت تحریک پاکستان خدمات سرانجام دیں ۔ آپ ایک استاد ہونے کے علاوہ کاروباری شخصیت بھی ہیں۔2008 کے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ اور 2013 میں مسلسل دوسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ 2011-12 میں شائع ہونے والی کتاب ’’کیس آف حضرت عیسٰی ان دی کورٹ آف کرسچینز ‘‘کے مصنف بھی ہیں ۔ آپ انڈیا ، سعودی عرب ، یواے ای ،انڈونیشیا، ساؤتھ افریقہ ، موزمبیق ،بنگلہ دیش اور جاپان کا سفر کرچکے ہیں ۔آپ کے والدنے 1992-94میں بطور چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی چنیوٹ اور1985-88، 1988-90 ، اور1997-99کے دوران بطور رکن پنجاب اسمبلی خدمات سرانجام دیں ۔