پروفائل

پرنٹ کریں

�?خد�?�? س�?د �?رتض�? �?ح�?�?د

پی پی ۔ 295 (رحیم یارخان ۔ XI)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • رکن: پبلک اکؤنٹس کمیٹی 2, Committee on Government Assurances
  • پارٹی
  • پاکستان پیپیلز پارٹی پارلیامینٹیرین
    (اس جماعت کے دیگر نمائندوں کو جانئے)
  • ای میل
  • والد کا / شوہر کا نام
  • �?خد�?�? س�?د اح�?د �?ح�?�?د
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

مخدوم سید مرتضٰی محمود ولد مخدوم سید احمد محمود  19 اپریل 1985 کو پیدا ہوئے اور اکنامکس میں بی اے (آنرز)ہیں ۔ آپ ایک زمیندار ہیں جو 2012-13 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں رکن  پنجاب اسمبلی  منتخب ہوئے ۔آپ برطانیہ ،جرمنی ،متحدہ عرب امارات ،انڈیا اور سعودی عرب کا سفر کرچکےہیں ۔آپ  معروف سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں ۔آپ  کے والد 1985-88 ،1988-90 اور 2008-12 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 1988-90میں وزیر برائے آبکاری و محصولات 2012-13 کے دوران بطور گورنر پنجاب اور 1990-93،1993-96،1997-99میں بطور ایم این اے خدمات سر انجام دیں۔آپ  کے چچا مخدوم سید علی اکبر محمود نے 1988-99 کے دوران مسلسل چار  دفعہ رکن پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دیں اور پی پی 292 سے موجودہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ہیں ۔آپ  کے بھائی مخدوم  سید مصطفٰی  محمود موجودہ  رکن قومی اسمبلی ہیں ۔آپ  کے پردادا (مرحوم)  مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ سابقہ ریاست بہاولپور کی نمایاں شخصیت تھے جنہوں نے قبل از تقسیم تحریک  پاکستان میں جاندار شرکت کی اور  امیربہاولپور کی جانب  سے بطور وزیر برائے مہاجرین وبحالیات  مقرر کیے گئے  اور قابل تعریف خدمات  کے اعتراف میں ؛ مخدوم الملک ؛ کے خطاب سے نوازے گئے ۔آپ کے دا دا مخدوم سید حسن محمود نے بطور وزیر اعلیٰ ریاست بہاولپور کے ساتھ  ساتھ بطور وزیر تعلیم و صحت اور 1951 کے دوران بطور رکن قانون ساز اسمبلی  فرائض سر انجام دیئے۔ 1956-58 کے دوران بطور رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان اور بطور وزیر اطلاعات ،مقامی حکومت  و سماجی بہبود اور 1986 کے دوران بطور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی خدمات سر انجام دیں ۔سید یو سف رضاگیلانی ،سابقہ  سپیکر قومی اسمبلی  اور سابقہ وزیراعظم  پاکستان  آپ کے انکل ہیں ۔

مستقل پتہ

  1. Makhdoom House Jamal Din Wali District Rahim Yar Khan

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025