پروفائل

پرنٹ کریں

ڈاکٹر فرزا�?ہ �?ذ�?ر

W-323

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

ڈاکٹر فرزانہ نذیر دختر نذیر احمد غازی نے فاطمہ جناح  میڈیکل کالج  لاہور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ،پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ایس یورالوجی(ریسرچ پروفیشنل پروسٹریٹ کینسر)کیا اور کیلفورنیایونیورسٹی U.S.Aسے آئی ایف پی ایل پی پاس کیا ۔آپ نے پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں میں میڈیسن کے مختلف موضوعات پر کئی تربیتی کورسز  میں بھی شرکت کی ۔آپ پیشہ کے لحاظ سے میڈیکل  ڈاکٹر ہیں۔آپ  نے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرارکے طور پر خدمات سر انجام دیں۔آپ میڈیکل یونٹ 1 سر گنگارام  ہسپتال لاہور میڈیکل یونٹ ۔1 میں ابسٹیٹرکس اور گائناکالوجی میں سینئر رجسٹرار ہیں۔آپ کوکئی انٹرنیشنل کانفرنسوں بشمول ’’ Safe Motherhood Health Conference‘‘  منعقدہ  ایسیکس برطانیہ  میں شرکت کا اعزاز حاصل ہے  آپ نیو دہلی انڈیا میں منعقدہ ’’Health Asia‘‘ کانفرنس میں مہمان خصوصی تھیں ۔’’The journal of vascular access ‘‘ میں شائع کردہ ایک میڈیکل  ریسرچ پیپر آپ کا اعزاز ہے ۔آپ  سو شل ورک میں بھی متحرک ہیں اور عام پبلک میں صحت کی آگاہی کے لیے منعقدہ کئی مہمات میں حصہ لے چکی ہیں ۔آپ کشمیر کےلوگوں کی ویلفئیر کےلئے کام کرنےوالی ایک تنظیم ’’گلوبل الائنس  برائے کشمیر‘‘ کی چئیرپرسن ہیں ۔ آپ 2002-07کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہیں اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت کےفرائض  سر انجام دیئے۔آپ2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر دوبارہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب  ہوئیں۔ آپ نے امریکہ ،برطانیہ،متحدہ عرب  امارات ،سعودی عرب ،انڈیا،کوریا اور افغانستان کا سفر کیا۔آپ کے والد کو تحریک پاکستان میں اعلیٰ خدمات کی بدولت  گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔ 

 

مستقل پتہ

  1. 19-C, Birdwood Road, Lahore

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025